ابنا: اطلاعات کے مطابق امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں کی جانب سے ایران کی تیل کی پیداوار اور عالمی منڈیوں میں اس کے تیل کی فروخت کو محدود کرنے کی کوششوں کے باوجود توانائي کی عالمی ایجنسی کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغرب کی پابندیوں نے ایران کی تیل کی برآمدات پر کوئی خاص اثر نہیں ڈالا ہے۔
توانائی کی عالمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کہ جو تیل درآمد کرنے والے اٹھائیس ممالک کو تیل کی پالیسیوں کے شعبے میں مشورے دیتی ہے، فروری کے مہینے میں ایران کی تیل کی برآمدات روزانہ بارہ لاکھ اسی ہزار بیرل رہی ہیں جبکہ جنوری کے مہینے میں یہ برآمدات گيارہ لاکھ تیس ہزار بیرل روزانہ تھیں۔ اس رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا ہندوستان جاپان اور چین جیسے ممالک ایران سے تیل کی خریداری بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲